اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) قائد اعظم کی سالگرہ بھر پور طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے سالگرہ تقریبات قائد کا پاکستان کے نام سے منائی جائیں گی۔ سرگرمیوں میں قائد کے خاکے کی پرنٹنگ کا مقابلہ ہو گا۔ تقریر اور قائد کی زندگی پر مبنی معلوماتی مقابلے بھی ہوں گے۔ پتلی تماشا ، ٹیبلوز، قومی ترانہ اور نغمے بھی پروگرام کا حصہ ہوں گے۔ قائد کی سالگرہ کی تقریبات ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔
مریم اورنگزیب