سیالکوٹ (نامہ نگار) بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب کا پانی روکے جانے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد صرف پانچ ہزار تین سو بارہ کیوسک رہ گئی ہے۔ پانی کی کمی کی وجہ سے نہر مرالہ راوی لنک تین ماہ سے زائد عرصہ سے بند ہے۔ دریائے چناب بھی خشک ہو چکا ہے محکمہ ایری گیشن کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی مجموعی آمد چھ ہزار چھ سو بانوے کیوسک ہے جس میں صرف دریائے چناب کا پانی پانچ ہزار تین سو بارہ کیوسک اور دریائے جموں کا پانی آٹھ سو چھبیس کیوسک اور دریائے مناور توی کا پانچ سو 54 کیوسک پانی بھی شامل ہے۔ پانی کی کمی کی وجہ سے دریا خشک ہوچکا ہے محکمہ آبپاشی کے مطابق نہر مرالہ راوی لنک بند ہے لیکن نہر اپر چناب میں پانی 3 ہزار چھ سو بانوے کیوسک ہے۔
چناب