اے پی این ایس کا وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے اشتہارات کے بجٹ میں چالیس فیصد اضافہ پر مسرت کا اظہار

Nov 26, 2016

لاہور (پ ر) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی نے وزیر اعلی بلوچستان کی طرف سے اشتہارات کے بجٹ میں چالیس فیصد اضافے اور بلوچستان کے اخبارات کیلئے اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کی یقین دہانی پر مسرت کا اظہار کیا ہے ۔سیکرٹری جنرل اے پی این ایس عمر مجیب شامی نے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس زیر صدارت سرمد علی کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس کے فیصلوں کا اعلان کیا ہے ۔ایگزیکٹور کمیٹی کے اراکین کو وزیر اعلی بلوچستان سردار ثناء اللہ زہری نے ظہرانہ پر مدعو کیا جس میں بلوچستان کے اخبارات کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی وزیر اعلی نے بلوچستان کے اشتہارات کے بجٹ میں فوری طور پر چالیس فیصد اضافے ،ڈسپلے اشتہارات کیلئے بجٹ مختص کرنے اور صوبے کے اخبارات میں اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کی یقین دہانی کرائی ۔اے پی این ایس کے اراکین نے مطالبات تسلیم کرنے پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا ۔بلوچستان کی قائم مقام گورنرراحیلہ حمید خان درانی نے دورے پر آئے ہوئے اراکین کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔ایگزیکٹو کمیٹی نے بلوچستان کے اخبارات کے خلاف نیب کی طرف سے حراساں کرنے اور انہیں بے بنیاد مقدمات میں ملوث کرنے پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کے نیب کے صوبائی افسران ایسی سرگرمیوں سے باز رہیں جو ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتیں ۔

مزیدخبریں