لاہور: (پ ر) لمز سنٹر فار واٹر انفارمیٹکس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیراہتمام ایک معلوماتی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ تین روزہ ورکشاپ میں پانی کی حفاظت اور اس کو کیسے محفوظ رکھا جاسکتا ہے ، جیسے امور پر بات کی گئی۔ ورکشاپ میں 130سے زائد افراد نے شرکت کی جن کا تعلق قومی اور بین الاقوامی یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں سے تھا اس موقع پر بات کرتے ہوئے WIT کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ابو بکر محمد نے کہا کہ " ہمارے ادارے کے تحت ہونے والی ریسرچ تعلیمی اداروں ، صنعت، فلاحی اداروں ، مقامی ایڈمنسٹریشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان ممکنہ خلاء کوپر کرنے میں مدد کرے گا"۔
لمز میںپانی، پالیسی اور گورنس سے متعلق امور پر ورکشاپ کا اہتمام
Nov 26, 2016