پاکستان آگہی پروگرام، مقامی سکول کے اساتذہ اور طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

Nov 26, 2016

لاہور(خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ ہائی سکول چوک یتیم خانہ کے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول لاہور کینٹ‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ گلستان کالونی‘ تھینٹ ہائی سکول فار گرلز‘ مدینہ کالونی شالامار ٹائون‘ گورنمنٹ سٹی گرلز ہائی سکول‘ نسبت روڈ گیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد618تھی۔

مزیدخبریں