فیروزوالہ(نامہ نگار)یونین کونسل نظام پورہ کے سابق ناظم حاجی محمد اشرف ڈار مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ مرحوم کو نظام پورہ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں ارکان اسمبلی چئیرمینز، کونسلروں اور علاقہ کے معززین کے علاوہ سیاسی ارکان کی بڑی تعدا د نے شرکت کی ۔ مرحوم کی ختم قل آج 26نومبر دو بجے دوپہر ان کی رہائش گاہ ڈیرہ کشمیریاں نظام پورہ میں ادا کی جائیگی۔