وزیرستان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی لکی مروت کے طلبہ وفد کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ

لاہور(کلچرل رپورٹر)وزیرستان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی لکی مروت کے 110طلباکے وفدنے گزشتہ روز قائد اعظم لائبریری کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد وزیرستان کے طلبہ کو پاکستان کی اہمیت سے روشناس کروانا تھا، وفد کی سربراہی ہیڈ سٹاف قیصر عباس نے کی ۔قائد اعظم لائبریری کے سٹاف نے گروپس کی صورت میں وفد کو لائبریری کا دورہ کروایا اورپریزنٹیشن کے ذریعے انہیں اس کی تاریخ سے بھی آگاہ کیا۔طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے قیصر عباس نے کہا کہ پاکستان آرمی گزشتہ کئی برسوں سے وزیرستان اور دیگر علاقوںمیں بسے رہائشیوں کے پاکستان کے بارے میں خیالات کو تبدیل کرنے اور انہیں جدید دور سے قدم سے قدم ملاکر چلنے کی تربیت دینے کے لئے سر گرم ہے، اس دورے کا مقصد ان طلبہ کو پاکستان کے دیگر شہروں اور تاریخ کے حوالے سے معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بھی جدید دور کے تقاضوں سے آگاہ ہو سکیں۔ ڈی جی پبلک لائبریریز ڈاکٹر ظہیر احمد بابر نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان آرمی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ان طالب علموںکو مستقبل سنوارنے کا موقع دیا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...