لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ اور تحریک صراط مستقیم نے آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں امام اہل سنت حضرت امام احمد رضا خاں فاضل بریلویؒ کی شخصیت ،کردار اور افکار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یوم امام احمد رضا منایا ۔ تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے چئیرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اعلحضرت امام احمد رضا خاں علوم و معارف کا ایک سمندر تھے ۔ آپ دو قومی نظریہ کے علمبردار تھے ۔ علامہ خادم حسین رضوی، پیر محمد افضل قادری نے کہا جو نظریہ اعلحضرت احمد رضا خاں کا تھا وہی نظریے لے کر تحریک یارسول اللہؐ میدان عمل ہے ہے امام احمد رضا خاں کی فقہی خدمات اور ان کے افکار نے برصغیر کے مسلمانوں پر گہرے اثرات مرتب کئے ۔