متوازن غذا، ورزش سے ہڈیوں کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے، طبی ماہرین

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ متوازن غذا اور روز مرہ ورزش کے ذریعہ ہڈیوں کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے، ڈاکٹرز کو  چاہئے کہ وہ مریضوں کو ایسی عادات اور طرزِ زندگی اپنانے کی جانب متوجہ کریں جس سے ہڈیاں مضبوط ہوں، دنیا میں ہڈیوں کی کمزوری کے نتیجے میں ہونےوالی بیماری آسٹروپراسس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر عاصم ذوالفقار اور ڈاکٹر عدنان سعید نے پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن(پیما) راولپنڈی کے تحت رازی ہسپتال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...