تھینکس گیونگ ڈے کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی امریکی صدر کی صدارتی رہائشگاہ وائٹ ہاوس میں سالانہ ٹرکی پارڈن ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔اس سال صدر اوباما کے سامنے آخری بار18ہفتے کے دو ٹرکیز ٹوٹ اور ٹیٹر پیش کیے گئے جن میں سے ایک کی جان بخشی کرتے ہوئے اْسے ڈنر ٹیبل کی زینت بننے کے بجائے خصوصی فارم پر چھٹیاں گزارنے کا موقع ملا۔وائٹ ہاوس کے گرینڈ فوئیر میں میڈیا اور مہمانوں کے سامنے آتے ہوئے صدر باراک اوباما نے ٹوٹ نامی ٹرکی کو جان کی امان بخشی۔واضح رہے کہ منتخب کردہ40 پونڈز کی دو ٹرکیز میں سے صدارتی ٹرکی پارڈن(ٹرکی کی جان بخشی)کی اس تقریب میں فقط ایک ہی ٹرکی ٹوٹ کو میڈیا کے سامنے لایا گیا جسکو اوباماسے جان کی امان ملی۔واضح رہے کہ صدر ابراہام لنکن کی 1863ء میں ٹرکی کو دی جانے والی معافی سے جان بخشی کی اس تقریب کی ابتدا ہوئی۔ 1963ء میں اوول آفس سے چند قدم کے فاصلے پر ایک ٹرکی کے برابر کھڑے ہو کر صدر جان کینیڈی نے کہا، "آئیے اسے جاری رکھیں۔" ان کے بعد آنے والے صدور نے اس روایت کو برقرار رکھا۔
وائٹ ہائوس میں تھینکس گونگ ڈے کی سالانہ تقریب
Nov 26, 2016