:”بھارت کو کشمیر پر پاکستان سے بات کرنا پڑیگی“فاروق عبداللہ نے اٹوٹ انگ کا دعویٰ مسترد کر دیا

مقبوضہ جموں /نئی دہلی (آئی این پی)مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کو پاکستان سے بات کرنی پڑے گی،مسئلہ کشمیر کا حال بات چیت کے بغیر نہیں نکلے گا،جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق چناب ویلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان ایک فریق ہے،بھارتی کہتے ہیں کہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیربھی ان کا ہے کیا یہ تمہارے باپ کا ہے؟بھارت میں دم ہی نہیں کہ وہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کو لے سکے۔فاروق عبداللہ نے بھارتی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بارڈر پر لاکھوں لوگ دربدر ہیں، اس سے کیا فائدہ ہوگا، مودی جی؟ مسئلے کے حال کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ بات چیت ہے۔انھوںنے کہاکہ سرحدوں کو کبھی بھی تبدیل نہیں کیا جاسکتا لیکن لوگوں کے تبادلے ،کاروبار اور تجارت کی نئی راہیں کھولنے کیلئے انھیں نرم بنایا جاسکتا ہے تاکہ خطے میں مجموعی اقتصادی خوشحالی آسکے۔

ای پیپر دی نیشن