جنرل قمر جاوید باجوہ کو نیا آرمی چیف مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ جنرل زبیر حیات چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نامزد کئے گئے ہیں۔ نئے آرمی چیف 29 نومبر کو جنرل راحیل شریف کے ریٹائر ہونے پر پاک فوج کی کمان سنبھالیں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ ایک عرصے تک کنٹرول لائن کی ذمہ داری سنبھالے رکھی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کور کمانڈر راولپنڈی بھی رہ چکے ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن جی ایچ کیو تھے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور بریگیڈئر کمانڈر کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کی کمان بھی کی۔ جنرل زبیر حیات اس سے پہلے چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر تعینات تھے۔ جنرل زبیر حیات کے ایک بھائی میجر جنرل احمد محمود حیات ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی انالائسز ہیں۔ جنرل زبیر حیات کے دوسرے بھائی لیفٹیننٹ جنرل عمر حیات پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کے چیئرمین ہیں۔ جنرل زبیر حیات کا تعلق فوجی گھرانے سے ہے، والد میجر جنرل کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ جنوبی وزیرستان اور مالاکنڈ کے علاقوں میں آپریشن کی منصوبہ بندی کی گئی تو جنرل زبیر حیات اس کا حصہ تھے۔ جنرل زبیر حیات سٹاف ڈیوٹیز ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ جنرل زبیر حیات جی او سی سیالکوٹ کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔ جنرل زبیر حیات ڈی جی سٹرٹیجک پلاننگ ڈویژن کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔