لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث فردوس پارک سنت نگر کے خطیب مولانا فضل الرحمان بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ہر طرح کی برائیاں تیزی سے سرایت کر رہی ہیں حلال و حرام کی تمیز ختم ہو کر رہ گئی ہے خوف خدا نام کی کوئی چیز معنی نہیں رکھتی اس کی وجہ اسلامی تعلیمات اور دین سے دوری اور لاعلمی ہے اس کلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ نبی پاکؐ کی سنتوں اور اسوہ احسنہ کو عام کیا جائے اور علماء کرام اخلاقی اور دینی تعلیم دیتے خود اس کا نمونہ اور مثال بنیں اور ہر شہری اپنے اوپر ان اچھائیوں کو لاگو کرکے تب ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی کی توقع کی جا سکے گی۔