ناگپور (اے پی پی) بھارت نے ناگپور ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنا لئے اور اسے 107 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ مرلی وجے 128 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ چیتشوار پجارا 121 اور ویرات کوہلی 54 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو یہاں ناگپور میں ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارت نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 11 رنز ایک کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو مرلی وجے اور چیتشوار پجارا دو، دو رنز پر ناٹ آئوٹ تھے، دونوں بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 209 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن کو بہتر کر دیا۔ مرلی وجے نے دسویں سنچری سکور کی اور 128 رنز بناکر رنگنا ہیراتھ کی گیند پر پریرا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد پجارا اور کپتان ویرات کوہلی نے مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا اور دوسرے روز کھیل کے اختتام پر ٹیم کا سکور 312 تک پہنچا دیا۔ چیتشوار پجارا 121 اور کوہلی 54 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ بھارت کو 107 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ واحد وکٹ ہیراتھ نے حاصل کی۔