پولیس نے دھرنے میں خیموں اور اشیاء خورد و نوش کو نذر آتش کر دیں‘ قہوہ سبیل جاری رہی

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے دھرنے کے خلاف آپریشن کے دوران شرکاء دھرنا اور ان کی قیادت کے خیموں اور ان میں پڑی ہوئی اشیاء خوردنی کو نذرآتش کر دیا تھا تاہم آپریشن اور شیلنگ کے باوجود تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ کے قائدین پروفیسر اکبر حسین ہاشمی‘ ملک عبدالرؤف اور محمد صلاح الدین کی نگرانی میں دھرنا کے شرقی پل پر قہوہ کی سبیل جاری رہی۔ تحریک کے رہنما آپریشن کی اطلاع ملنے پر دھرنا پل پر پہنچ گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دھرنے کی کامیابی کے لئے پرعزم ہیں قوم تحریک لبیک کیساتھ ہے۔

ای پیپر دی نیشن