ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کیلئے 27کروڑ 50لاکھ ڈالر کا قرض منظورکرلیا

Nov 26, 2017

اسلام آباد(صباح نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے27 کروڑ 50لاکھ ڈالرکے قرض کی منظوری دیدی۔قرض کو پنجاب کے دو اضلاع جہلم اور خوشاب میں آ بپاشی کے منصوبے کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جلالپورآبپاشی منصوبے سے جہلم اور خوشاب کی 68ہزار ہیکٹرز اراضی کودریائے جہلم سے پانی فراہم کیا جائے گا۔منصوبے کے تحت 117 کلومیٹر طویل بڑی نہر جبکہ 97 کلومیٹرذیلی نہریں اور485 مصنوعی چشمے بنائیں جائیں گے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بارانی علاقے کی اراضی کو دریائے جہلم سے پانی حاصل ہونے سے علاقے کی زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا جس سے علاقے کے پونے چار لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

مزیدخبریں