شہبازشریف کا نثار کو فون‘ گھر پر حملےکی مذمت‘ خیریت دریافت کی

Nov 26, 2017

لاہور (آن لائن ) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو ٹیلیفون کرکے خیریت دریافت کی، مظاہرین نے چوہدری نثارکے گھر پر دھاوا بول دیا تھا۔ شہبازشریف نے چوہدری نثارکے گھر پر حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان سے خیریت دریافت کی ہے۔ وزیرداخلہ نے بتایا کہ وہ خیریت سے ہیں۔ واضح رہے مظاہرین نے راولپنڈی میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے گھر پر بھی حملہ کیا‘ گیٹ جلا دیا جبکہ گھر سے نکلنے والی بکتربند گاڑی کو آگ بھی لگا دی۔

مزیدخبریں