کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی، سرچ آپریشن، 21 گرفتار

Nov 26, 2017

کراچی (این این آئی) کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں واقع چڑیا گھر کے قریب نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کی ہے جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ شادی سے واپس گھر جانے والے دو افراد کو ملزموں نے ڈکیتی کی نیت سے روکا، مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی جس سے دونوں زخمی ہو گئے۔ عوامی کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 21 افراد کو حراست میں لے لیا۔ برمی کالونی میں داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ قیوم آباد میں 2 ڈاکو خواتین کو یرغمال بنا کر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے،منظور کالونی سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ادھر اسٹریٹ کرائم کے ایک ملزم نے مددگار ون فائیو پر اطلاع دے کر خود گرفتاری دی۔ ادھر منظور کالونی میں پولیس نے چھینے گئے موبائل کی مدد سے اسٹریٹ کرائم کے ملزمان کو ٹریس کرلیا، ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

مزیدخبریں