اسلام آباد (آن لائن) وزیر داخلہ احسن اقبال نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران نوازشریف نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران احسن اقبال نے نوازشریف کو دھرنے کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جس پر نوازشریف نے احسن اقبال پر دھرنے کا معاملہ مزید خراب کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس معاملے کو کسی نہ کسی طرح فوری حل کیا جائے اور مزید نہ بگاڑا جائے۔
آن لائن دعویٰ