واشنگٹن (آن لائن )ووڈرو ولسن سینٹر میں، جنوبی ایشیا سے متعلق شعبے کے سینئر فیلو، مائیکل کوگل مین اورافغانستان اور پاکستان کے لیے امریکہ کی سابق خصوصی ایلچی لورل ملر نے کہاہے کہ پاکستان سے توقعات پوری نہ ہوئیں تو امریکہ خود کارروائیاں کرے گا۔امریکی ٹی وی سے بات چیت میں کوگل کا کہنا تھا میرے خیال میں آئندہ چند ہفتوں میں یا شاید آئندہ سال کے شروع میں، شاید یہ وقت آئے گا کہ امریکہ یہ دیکھے گا کہ پاکستان نے اب تک کیا کیا ہے، کیونکہ امریکہ نے معلومات اور اطلاعات شیئر کرنا شروع کیں اور پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ حقانی نیٹ ورک کی خصوصی سہولتوں اور لیڈروں کے خلاف وہ کرے جو واقعی امریکہ چاہتا ہے۔اور اگر امریکہ اس نتیجے پر پہنچا کہ پاکستان نے وہ سب کچھ واقعی اس طرح سے نہیں کیا جو وہ کہتا رہا ہے، تو اس سے تعلقات میں بڑی رکاوٹ آ سکتی ہے اور اس کا قدرتی نتیجہ امریکہ کی جانب سے مزید سخت پالیسیاں اپنانے اور شاید سزا کی صورت میں نکلے جیسے کہ ڈرون حملوں کو وسعت دینا۔ بنیادی طور پر امریکہ معاملات کو اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے وہ سب خود کرے گا، جس کا وہ پاکستان سے مطالبہ کرتا رہا ہے ۔
پاکستان سے توقعات پوری نہ ہوئیں تو امریکہ خود کارروائیاں کرے گا:مائیکل کوگل
Nov 26, 2017