کراچی میں ایم کیو ایم کے سوا کوئی سیاسی قوت نہیں: پرویزمشرف

لندن (صباح نیوز)سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے علاوہ کوئی سیاسی قوت نہیں،اس لئے سیاسی خلا موجود ہے،پاکستان میں ایم کیو ایم کا نام اورمہاجرلفظ منفی سمجھاجارہا ہے۔پرویزمشرف نے لندن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کی قیادت سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں نئے نام سے تمام قومیتوں پر مشتمل پارٹی بنے تو پیپلزپارٹی کو شکست دی جاسکتی ہے،پاکستان کی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔پرویز مشرف نے مزید کہا کہ پاکستان جائوں گا، اس کے بغیر حالات تبدیل نہیں ہوں گے، ملک گھسی پٹی لائن پرچل رہا ہے، اس بہاوکوتبدیل کرنیوالاکوئی نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...