لاہور( پ۔ ر)سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی نے کہا ہے کہ حکومت نے ناموس رسالت کے پروانوں کے خلاف کارروائی کر کے اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارلی ہے۔ اب حالات حکومت کے کنٹرول میں نہیں، حکومت کو فوری مستعفی ہو جانا چاہئے۔ انہوں نے لبیک یا رسول اللہ تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ مطلق العنان حکومت کے سامنے کھڑے رہنا جذبہ ایمانی کی طاقت اور اللہ اور اس کے رسول کی مدد کے بغیر ممکن نہ تھا ہم پوری طرح تحریک لبیک کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں، میر ظفر اللہ جمالی نے حکومت کو فوری مستعفی ہونے اسمبلیاں تحلیل کرنے اور ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے والوں، ان کے محرک سمیت تمام ذمہ داران کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل شرعی نظام میں ہے۔
جمالی