آپریشن: پی پی 37 سے حکومتی ایم پی اے نظام الدین سیالوی کا حکومت سے اعلان لاتعلقی ایم این اے شیخ اکرم نے بھی استعفٰی کی دھمکی دیدی

سرگودھا + لاہور (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) پی پی 37 سے حکومتی ایم پی اے نظام الدین سیالوی نے اسلام آباد دھرنا کیخلاف آپریشن پر حکومت سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔ سرگودھا کی تحصیل ساہیوال سے تعلق رکھنے والے خواجہ حمید الدین سیالوی نے حکومت کی جانب سے فیض آباد دھرنے کے شرکا پر تشدد کے بعد تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا جس پر وہ مریدوں کی بڑی تعداد کے ساتھ سرگودھا پہنچ گئے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کے باہر گرفتاری پیش کرنا چاہی۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت کو 48 گھنٹے کا وقت دیا کہ اگر حکومت نے 48 گھنٹے میں ہمارے مطالبات نہ مانے تو ملکی حالات کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پر ہو گی، پیر خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنے کے شرکاءپر جس طرح بے جا تشدد کیا جارہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ اگر حکومت نے 48 گھنٹے میں ہمارے مطالبات نہ مانے تو ہمارے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ساتھ تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی بھی اپنے استعفے پیش کر دیں گے۔ دوسری جانب ایم این اے شیخ اکرم نے نشست چھوڑنے کی دھمکی دیدی۔ شیخ اکرم نے کہا گرفتار مظاہرین کو فوری رہا کیا جائے جبکہ انوشے رحمان کو استعفٰی دینا چاہئے۔

ارکان/ دھمکی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...