شدت پسندی کا ناسور اب آخری سانسیں لے رہا ہے: صدر ممنون

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ نوجوان سی پیک کے ثمرات سے مستفید ہونے، سائنس و ٹیکنالوجی صنعت و حرفت اور کاروبار کے جدید مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے خود کو تیار کریں تاکہ وہ مالی طور پر آسودہ ہونے کے علاوہ دوسروں کو بھی روزگار فراہم کرنے والے بن سکیں شدت پسندی کا ناسور اب آخری سانسیں لے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے بارہویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ انسان کی زندگی میں چند مواقع بہت یادگار اور انتہائی دیرپا اثرات رکھتے ہیں، ان میں سے ایک موقع یہی ہے جس میں آج ہم شریک ہیں۔ اس کا سبب یہ ہے کہ انسان بے شمار امیدوں کے ساتھ تعلیم حاصل کرتا ہے اور بے شمار آرزوؤں کے ساتھ اپنی زندگی کا یہ اہم مرحلہ مکمل کر کے زندگی کے عملی میدان میں قدم رکھتا ہے۔ یوں اس کے دل میں جذبات کا ایک طوفان ٹھاٹھیں مار رہا ہوتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ تعلیم سے فراغت کے بعد عظیم کارنامے سرانجام دے سکے گا۔ پاکستان کی اس قابل فخر جامعہ سے تحصیل علم کے بعد آپ بھی کچھ ایسا ہی سوچ رہے ہیں تو یہ غیر فطری نہیں۔ میں آپ کی ان تمام جائز خواہشات اور بلند عزائم کی تکمیل کے لیے بارگاہ الٰہی میں دعا گو ہوں اور تعلیمی زندگی کی کامیابی سے تکمیل پر آپ، آپ کے والدین اور اساتذہ کرام کو دل کی گہرائی سے مبارک باد دیتا ہوں۔ پاک چین اقتصادی راہداری اس سلسلے میں نعمت غیر مترقبہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس لیے میں اپنے بچوں کو ہمیشہ نصیحت کیا کرتا ہوں کہ وہ سائنس و ٹیکنالوجی، صنعت و حرفت اور کاروبار کے ان جدید مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے خود کو تیار کریں تاکہ وہ مالی طور آسودہ ہونے کے علاوہ دوسروں کو بھی روزگار فراہم کرنے والے بن سکیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...