بلوچستان حکومت نے ملازمین کے بچوں کیلئے تعلیمی وظیفے‘ شادی اور فیئر ڈیل الاؤنس میں اضافہ کر دیا

Nov 26, 2017

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) حکومت بلوچستان نے ملازمین کے بچوں کے تعلیمی سکالرشپ میرج اور ملازمین کے فیئر الائونس میں اضافہ کر دیا ملازمین کے دو بچوں کے پرائمری سے میٹرک تک سکالرشپ 5 ہزار سے ساڑھے 7 ہزار روپے سالانہ کر دیا گیا اسی طرح انٹر سے گریجویٹ تک تعلیمی سکالر شپ میں دس ہزار سے پندرہ ہزار روپے اور پوسٹ گریجویٹ سے پی ایچ ڈی کا تعلیمی سکالرشپ 16 ہزار سے 20 ہزار روپے سالانہ کر دیا گیا ملازمین کے بچوں کیلئے شادی الاؤنس 20 ہزار سے 50 ہزار کر دیا گیا۔

مزیدخبریں