میثاق جمہوریت کا ساتھ دیکر حکومت نہیں آئین مضبوط کیا: یوسف رضا گیلانی

Nov 26, 2017

ملتان (سپیشل رپورٹر) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت نہیں آئین کو مضبوط کیا‘ ختم نبوت کیس کو مس ہینڈل کیا گیا، ملک کو گھمبیر حالات کا سامنا ہے۔ ملتان میں پیپلزلائرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے میثاق جمہوریت کا ساتھ دیا۔ احتساب قانون کو وزارت قانون کے حوالے کیا۔ بلوچستان حقوق کا آغاز کیا۔ انکا کہنا تھاکہ قائد اعظم کے بعد کوئی بڑا لیڈر ہے تو وہ ذوالفقار علی بھٹو ہیں۔ نوجوانوں، کاشتکاروں اور تاجروں کیلئے کام کیا۔ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کیلئے سینٹ میں ترمیم کی لیکن قومی اسمبلی میں اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے پاس نہ کراسکے۔ فاٹا کو صوبے میں ضم کرکے قومی دھارے میں لایا جائے، انکا کہنا تھا کہ ملتان میں بلاول بھٹو کا جلسہ تاریخی ہوگا۔

مزیدخبریں