مظفرگڑھ: ایڈیشنل ڈائریکٹر سی ٹی ڈی ملتان اقبال خان کے والد نور حسین چانڈیہ کا انتقال‘ نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات، انتظامی افسروں کی شرکت

مظفرگڑھ (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈائریکٹر سی ٹی ڈی ملتان محمد اقبال خان چانڈیہ چیئرمین بلدیہ مظفرگڑھ ‘ محمد اکرم خان چانڈیہ اور محمد اجمل خان چانڈیہ کے والد ریٹائرڈ انسپکٹر پولیس نور حسین خان چانڈیہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ یادگار کلب کے سبزہ زار میں ادا کی گئی۔ جس میں قومی اسمبلی کے رکن جمشید احمد خان دستی‘ صوبائی اسمبلی کے رکن حماد نواز خان ٹیپو کے علاوہ ڈی سی سیف انور جپہ‘ ڈی پی او اویس ملک‘ سابق ایس پی مہر جاوید اقبال‘ ڈی ایس پی سٹی اعجاز بخاری‘ ڈی ایس پی محمد اشرف ماہڑہ‘ سی سی ٹی ڈی ملتان ریجن کے اعلیٰ افسران و ملازمین وائس چیئرمین ضلع کونسل اقبال خان پتافی‘ ممبران ضلع کونسل ‘ ممبران میونسپل کمیٹی‘ وکلا سمیت لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن