اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور ترکی کے وزرا کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ریاستوں کے درمیان تعاون، بالخصوص دفاعی صنعتوں میں جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے دفاعی شعبے میں دو طرفہ تعلقات بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اور ترکی کے وزیرِ دفاع نورالدین کی گزشتہ روز ملاقات ہوئی جس میں طے پایا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط بڑھانے کے ساتھ ساتھ دورے بھی بڑھائے جائیں گے تاکہ دفاعی تعاون کو مضبوط کیا جا سکے اور نئے منصوبوں کا بھی تعین کیا جا سکے۔پاکستان اور ترکی کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے وزرا نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات دونوں ممالک کے قائدین کے وژن سے مطابقت رکھتے ہیں۔ملاقات کے دوران رانا تنویر نے اپنے ترک ہم منصب کو بتایا کہ دونوں ممالک کی دفاعی صنعتوں میں غیر معمولی صلاحیت و استعداد ہے۔
دفاعی صنعتوں میں غیر معمولی صلاحیت و استعداد ہے :رانا تنویر
Nov 26, 2017