راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ہفتہ کے روز پولیس نے آپریشن کے دوران فیض آباد میٹرو اسٹیشن پر مورچہ بند ہو کر شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔ دھرنے کی وجہ سے 18 ویں روز بھی جڑواں شہروں کے درمیان میٹرو بس سروس بند رہی جس کی وجہ سے شہریوں‘ ملازمت پیشہ طبقہ‘ طلبہ و طالبات کو سخت سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تحریک لبیک راولپنڈی ڈویژن کے امیر سید عنایت الحق شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے دھرنے کے دوران کبھی میٹرو بس کو بند کرنے کی کوشش نہیں کی نہ ہی کارکنوں نے ادھر کا رخ کیا۔ یہ انتظامیہ کی اپنی کارستانی ہے۔
پولیس میٹرو اسٹیشن پر مورچہ بند‘ بس سروس 18 ویں روز بند رہی
Nov 26, 2017