لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) جموں کشمیر لیبرونگ کا اجلاس مرکزی نائب صدر اعجاز خان کی زیر صدارت میں ہوا۔ جس سے سردار زاہد، راجہ شوکت اور طالب اعوان نے خطاب کیا۔ اجلاس میں قائد مسلم لیگ نواز شریف، وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ مقررین نے مقبوضہ جموں کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی طرف سے تحریک آزادی کو دبانے نیز خواتین کی بے حرمتی اور بال کاٹنے کی شدید مذمت کی۔
مسلم لیگ ن جموں کشمیر لیبرونگ کا اجلاس
Nov 26, 2017