لاہور ( سپیشل رپورٹر) تمام عیدوں سے بڑی عید عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے اور عالم اسلام کیلئے تمام خوشیوں سے بڑی خوشی سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار حقوق اہلسنت محاذ کے سربراہ نے محاذ کے دفتر میں ہونے والے عہدیداروں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ جو تقریبات منعقد کی جاتی ہیں وہ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریبات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ پاکستان میں بھی حسب سابق عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شان وشوکت سے منایا جائے گا۔