روہیلانوالی(نامہ نگار)بیس ہزار کی آبادی پر مشتمل قصبہ کلروالی کا اکلوتا اور واحد سب ہیلتھ سنٹر جو کہ جی ٹی روڈ پر واقع ہے افسران کی چشم پوشی کا شکار ہو کر پچھلے کئی سال سے بھوت بنگلہ بن چکا ہے سنٹر میں پانی بجلی فرنیچر اور واش روم نام کی کوئی چیز نہیں ہے برائے نام ادویات کے ساتھ سنٹر پر موجود اکلوتا ڈسپنسر دن بھر مکھیاں مارتا رہتا ہے سنٹر کی حالت زار دیکھ کر مریضوں نے سنٹر کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے سنٹر کی ملکیت لاکھوں روپے کے درخت سالہ سال سے پانی نہ ملنے کی وجہ سے سوکھ کر کانٹا بن چکے ہیں ۔عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈی سی او مظفر گڑھ سے فوری سب ہیلتھ سنٹر کلروالی کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ کیا ہے ۔
کلر والی کے سب ہیلتھ سنٹر میںسہولیات ناپید‘ دروازے‘ کھڑکیاں ٹوٹ گئیں
Nov 26, 2017