ایودھیا میں صرف مندر ہی تعمیر ہونا چاہئے: آر ایس ایس

دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہان بھگوات نے کہا ہے کہ ایودھیا میںبابری مسجد کے مقام پر صرف مندر ہی تعمیر کیا جانا چاہئے، یہاں مسجد کی تعمیر قابل قبول نہیں۔ ہندو پنڈتوں کے ایک اجتماع دھرما سنساد سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس میں کسی قسم کا ابہام نہیں ہونا چاہئے کہ ایودھیا میں رام مندر ہی تعمیر ہوگا۔
لاڑکانہ میں شہید اسلام کانفرنس کی تیاریاں مکمل، مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی یوم شہادت پر شہید اسلام کانفرنس کی تیاریاں اور انتظامات کو مکمل کرتے ہوئے 10 لاکھ لوگوں کے لیے پنڈال تیار کیاگیا ہے جبکہ 100 سے زائد صحافیوں کو پاسز جاری کرتے ہوئے واک تھرو گیٹس اور قافلوں کے لیے پارکنگ بھی بنادی گئی ہے۔ شہید اسلام کانفرنس سے جی یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری، وفاقی وزیر اکرم خان دران، وفاقی وزیر امیر زمان اور دیگر بھی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
دوسری جانب شہید ڈاکٹر علامہ خالد محمود سومرو کے بیٹوں جی یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد خالد محمود سومرو اور مولانا ناصر خالد محمود سومرو نے جلسہ گاہ کا دورہ کرتے ہوئے کارکنان کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر محبت علی کھوڑو، حمید اللہ سیال، ثنااللہ سیال اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
شہید اسلام کا نفرنس

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...