شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی )صدربارایسوسی ایشن میاں عبدالسعید اور جنرل سیکرٹری میاں لیاقت علی ایڈووکیٹ کی کوششوں سے شیخوپورہ میں وکلاء کے لیے دوبارہ نئے چیمبرزکی تعمیر شروع ہوگئی ہے اس ضلع میں چارسوسے زیادہ وکلاء کے پاس اپنے چیمبرزنہ ہیں جن میں بڑی تعدادمیں خواتین وکلاء بھی شامل ہیں باخبرذرائع نے بتایاہے کہ وکلاء برادری کوشش کررہی ہے کہ فوری طورپرایک سوسے زیادہ وکلاء کے لیے چیمبرزکابندوبست کیاجائے۔