پنجاب حکومت نے کشیدہ صورتحال کے باعث لاہور کے تعلیمی ادارے 2 روزتک بند رکھنے کااعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تحریک لبیک کے دھرنے کیخلاف آپریشن پر ملک میں صورتحال ابتر ہونے پر پنجاب حکومت نے لاہور کے تعلیمی اداے 2 روز تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا،وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، دھرنے کیخلاف آپریشن کے باعث مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،راستوںکی بندش کے باعث طلبا اور ان کے والدین کو مشکلات کا سامنا ہوگاجس پر حکومت نے پیرا ور منگل کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے ۔