اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ حکومت آزادی اظہاررائے پر یقین رکھتی ہے، نشریات پرپابندی امن وامان کی صورتحال کے باعث لگائی تھی ۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پرنیوزچینلز کی نشریات بحال کردیں،انہوں نے یہ ہدایات ضابطہ اخلاق پراتفاق کے بعد جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزادی اظہاررائے پر یقین رکھتی ہے، نشریات پرپابندی امن وامان کی صورتحال کے باعث لگائی تھی۔انہوں نے کہا کہ نشریات پرپابندی کامقصدملکی سلامتی اورافراتفری سے بچاو¿تھا۔ دریں اثناء پی ٹی وی کے قیام کی 53 ویں سالگرہ کے موقع پر پی ٹی وی ہیڈکواٹرز میں کیک کاٹنے کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہا کہ جتنے لوگ پی ٹی وی کےساتھ منسلک تھے اور منسلک ہیں اور دیگر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔ پی ٹی وی ایک نظریے کا نام ہے اور جس طرح پی ٹی وی اپنے نظریہ سے دور ہوتا گیا اسی طرح پاکستان کا معاشہرہ بھی اپنے نظریے اور تہذیب اور نظریے سے دور ہوتا گیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی مدت جون 2018میں ختم ہو گی اور ہماری کوشش ہو گی کہ پی ٹی وی کے نظریہ کو واپس لایا جائے۔ مقابلے کی دوڑ میں ہم بہت آگے چلے گئے جو نظریہ پی ٹی وی کا کبھی تھا ہی نہیں۔انہوں نے واضح کیاکہ نجکاری مسائل کا حل نہیں پی ٹی وی کی نجکاری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، میں ایسا کوئی کام نہیں کروں گی جس سے ایسا تاثر بھی جائے کہ کسی قسم کی نجکاری ہو رہی ہے ۔
حکومت آزادی اظہاررائے پر یقین رکھتی ہے، نشریات پرپابندی کامقصدافراتفری سے بچناتھا،مریم اورنگزیب
Nov 26, 2017 | 22:27