اکتوبر میںسوتی کپڑے کی برآمدات میں 22.28 فیصد اضافہ ہوا: ادارہ شماریات

اسلام آباد (آن لائن) رواں سال اکتوبر کے دوران سوتی کپڑے کی برآمدات میں 22.28 فیصد اضافہ ہوا۔قومی ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2018ء کے دوران سوتی کپڑے کی برآمدات بڑھ کر 24.02 ارب روپے تک پہنچ گئیں جبکہ اکتوبر 2017ء میں سوتی کپڑے کی برآمدات 19.64 ارب روپے رہی تھیں۔
اس طرح رواں سال اکتوبر کے دوران اکتوبر 2017ء کے مقابلے میں سوتی کپڑے کی برآمدات میں 4.38 ارب روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کپڑا/ برآمدات

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...