ریلوے نے فیصل آباد سے ملتان ٹرین سروس کا آغاز کر دیا

Nov 26, 2018

لاہور(اے این این)ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے اور مسافروں کی سہولت کے لیے فیصل آباد سے ملتان ٹرین سروس کا آغاز کر دیا گیا۔ ریلوے مناسب کرائے پر شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرے گا۔ریلوے حکام نے فیصل آباد اور ملتان کے شہریوں کی سہولت کیلئے فیصل آباد ایکسپریس کے نام سے نئی ٹرین سروس کا آغاز کردیا۔ پھولوں سے سجی ٹرین 700 مسافروں کو لے کر فیصل آباد سے ملتان روانہ ہوئی، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سفیان ڈوگر نے ٹرین سروس کا افتتاح کیا۔
ٹرین سروس

مزیدخبریں