ایف سی کالج یونیورسٹی اور سوئی ناردرن کے زیر اہتمام گیس چوری روکنے کے حوالے سے آگاہی واک

لاہور(نیوزرپورٹر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی جانب سے موسم سرما کے دوران گیس کی بچت اور گیس چوری روکنے کے حوالے سے آگہی واک منعقد کی گئی۔ آگہی واک کا انعقاد ایف سی کالج یونیورسٹی کے مشترکہ تعاون سے ہوا۔ واک کا آغاز حسین چوک سے ہو کر اختتام لبرٹی چوک پر ہوا۔ اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس امجد لطیف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے صارفین تک گیس پہنچایا سوئی ناردرن کی اولین ذمہ داری ہے اور صارفین کی جانب سے گیس کے ذمہ دارانہ استعمال سے قدرت کی اس نعمت کی رسائی سب لوگوں تک ممکن ہے۔اس موقع پر سوئی ناردرن انتظامیہ کی جانب سے سینئر جنرل مینجر سید جواد نسیم، جنرل مینجر فرخ مجید، انچارج میڈیا افیئرز میاں امجد اکرام سمیت دیگر اسٹاف بھی موجود تھے۔ FC کالج یونیورسٹی کی جانب سے لیکچرر ماحولیاتی سائنس سارہ علی، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈرک بیکر، مینجر کارپوریٹ ریلیشن ارسلنا اظہر اور انوائرنمٹ انفراسٹکرچر ڈیولپمنٹ اتھارٹی پنجاب کی طرف سے مینجر ڈاکٹر ثاقب نواز نے شرکت کی

ای پیپر دی نیشن