لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے ممتازرہنماءاورنامزدامیدوارپنجاب اسمبلی پی پی168 ملک اسدعلی کھوکھرنے کہا ہے کہ پاکستان جیسی نظریاتی ریاست کوصرف نظریاتی سیاست بچاسکتی ہے۔ پاکستان اور اس کے غیور عوام'' مالیاتی اورمفاداتی'' سیاست کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ووٹ کی قیمت لگانیوالے کامیابی کے بعد ووٹر کی عزت نہیں کرتے۔ پی ٹی آئی نظریاتی سیاست سے مالیاتی سیاست کوشکست د ے گی ۔سرمایہ دارانہ سیاست نے ملک وقوم کومسائل کے سواکچھ نہیں دیا،ان دیرنہ اورپیچیدہ مسائل سے نجات کیلئے ذمہ دارانہ سیاست کرناہوگی ۔
پاکستان کی انتخابی سیاست میں مخصوص پارٹیوں کاناجائزپیسہ قومی ضمیر کافیصلہ ہرگز تبدیل نہیں کرسکتا۔ پاکستان تحریک انصاف کے معرض وجودمیں آنے سے پاکستان میں فلاحی نظام کے دوام اوراستحکام کاراستہ ہموار ہوا۔