ہاکی ورلڈ کپ: انڈین ہائی کمیشن کا پاکستانی صحافیوں کوویزے دینے سے انکار

اسلام آباد(صباح نیوز)انڈین ہائی کمشن نے ورلڈ کپ ہاکی کی کوریج کے لئے جانے والے پاکستانی صحافیوں کو ویزے دینے سے انکار کر دیا، صحافیوں نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے ایکریڈیشن جاری ہونے کے بعد ایک ماہ قبل ویزوں کے لئے درخواستیں دے رکھی تھیں۔انڈین ہائی کمیشن نے ورلڈ کپ ہاکی کے لئے پاکستانی صحافیوں کو ویزے دینے سے انکار کر دیا ہے، پاکستان کے مختلف شہروں سے کوریج کے لئے جانے والے 7 صحافیوں نے ایک ماہ قبل ویزوں کے لئے درخواستیں دے رکھی تھیں۔شرکت کے خواہش مند صحافیوں کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ایکریڈیشن بھی جاری کر رکھی تھی۔ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے کلیئرنس نہیں ملی اس لئے انہیں ویزے جاری نہیں کئے جاسکتے۔ایشین اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ویزے نہ دینا کھیلوں کے بین الاقوامی قواعد کی خلاف ورزی ہے۔
ویزے

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...