100 روزہ منصوبے، حکومت اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی

Nov 26, 2018

اسلام آباد (ابرار سعید، عمران مختار، دی نیشن رپورٹ) حکومت کے 100روز مکمل ہونے کے قریب ہیں اور تحریک انصاف چند پختہ اقدامات کرنے کے علاوہ قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پہلے 100 روز کی ترقی کی تفصیلی رپورٹ تیار کرنے میں مصروف ہے۔ حکومت الیکشن کے دوران کئے گئے چند وعدوں سے بدل گئی ہے۔ تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے، فاٹا کا خیبر پی کے میں مکمل انضمام، ملتان میں پنجاب حکومت کا سیکرٹریٹ بنانے، کم آمدنی والے افراد کیلئے 5 ملین گھر بنانے، سب کا بے رحم احتساب کرنے، فوری انصاف کیلئے قوانین میں ترمیم کا وعدہ کیا تھا۔ 100 روز میں بڑے بڑے وعدوں کے حوالے سے جب پی ٹی آئی رہنماﺅں سے سوال کیا جاتا ہے تو وہ کڑواہٹ محسوس کرتے ہیں۔ تاہم حکومتی عہدیداروں کا مو¿قف ہے پہلے 100 روز میں صرف ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اپوزیشن کا کہنا ہے حکومت مذکورہ مدت میں اہداف پورے کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
ناکام

مزیدخبریں