حکومت کے 100 دن سو یو ٹرنز، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی کی بھی تنقید

لاہور+ اسلام آباد ( نیشن رپورٹ +ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے سو دن کی حکومت کو سو یوٹرنز اور سو جھوٹ کی کہانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مایوس اور ناکام حکومت ہمارے دور کے منصوبہ جات کو اب اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ قوم کے سامنے ایک اور جھوٹ بول کر ایک اور یوٹرن لے سکے۔ پی ٹی آئی حکومت کے اولین سودن مکمل ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہا عمران خان صاحب آپ کب علیمہ باجی کی چوری کے اعتراف کا ٹویٹ کریں گے؟ عمران خان صاحب کب علمیہ باجی کا چوری کیا ہوا مال پاکستان واپس لائیں گے؟ انہوں نے کہا سودن کا تہلکہ خیز اور تاریخ کا سب سے بڑا یوٹرن عوام کے سامنے عیاں ہونے لگا ہے۔ سو دن میں سو تاریخی جھوٹ اور سو یوٹرن کی قسط قوم کے سامنے آنے والی ہے۔ حکومت کا دامن عوام اور قوم کی خدمت سے خالی تھا، ہے اور رہے گا کیونکہ ان سو دن میں سوائے تماشے کرنے کے حکومت نے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی۔ ان سو دن میں پی ٹی آئی حکومت نے ملک وقوم کو سوائے مایوسی کے اور کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا دوسروں کے لئے گڑھا کھودنے والے خود اس میں گرگئے اور اللہ کا کرنا یہ ہوا کہ سودن میں صرف علیمہ باجی کی چوری اور منی لانڈرنگ پکڑی گئی۔ حکومت شور سیاسی مخالفین کے خلاف مچاتی رہی اور خاموشی سے نے علیمہ باجی کو این آر او دے دیا۔ لیکن عمران صاحب سو دن میں اپنے وعدوں اور دعووں پر یوٹرن لیتے ہوئے یاد رکھیں کہ قوم آپ کے بارے میں سب جان گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی ہمیشہ کی روایت کی طرح سودن جھوٹ اور تماشوں سے بھرپور تھے۔ یہ سودن محض سوجھوٹوں کی کہانی ثابت ہوئے۔ 100 دن عوام پر جو قیامت گزری وہ الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی، امید کے 100 دن نا امیدی کی بدترین داستان بن گئے جس میں میرٹ کا قتلِ عام ہوا، بیوروکریسی کو بدترین دباو¿ اور سیاست زدہ کرنے کے واقعات ہوئے۔ سودن میں پی ٹی آئی کی ہمیشہ کی طرح گالم گلوچ، جھوٹ اورتماشوں کی کارکردگی برقرار رہی۔ سو دن میں وزیر اعظم کے اونٹ پر بیٹھ کر سعودی عرب جانے کا معجزہ ہوا۔ 100 دن کی کارکردگی کا تماشہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 100 دن میں ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھر گوگل پر منتقل ہوچکے ہیں۔ انقلابی حکومت نے سو دن میں 55 روپے فی کلو میٹر ہیلی کاپٹر کی سواری ایجاد ہوئی اور عوام سائیکل کی سواری کرنے والے وزیراعظم کو تلاش کرتی رہی۔ سو دن میں بنی گالہ میں وزیراعظم عمران صاحب کا سرکاری زمین پر قبضہ برقرارہے۔ بھیک لینے کے بجائے خودکشی کرلینے کے بیان دینے والوں نے سو دن میں ملکوں ملکوں بھیک مانگ کر قوم کا سر شرم سے جھکا دیا۔ وزیراعظم قرض کے سوا کوئی معاشی پالیسی نہ دے سکے۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتراز احسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 100 دن میں صرف بڑھکیں ماریں، سابق وزیراعظم نواز شریف کا سزا سے بچنا ممکن نہیں۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو میں اعتراز احسن نے حکومت کے 100 روزہ پلان کو خفت و رسوائی کا سبب قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ سو روزہ پلان سے کچھ نہیں نکلنا تھا، پی ٹی آئی نے صرف بڑھکیں ماری تھیں، اسی وجہ سے اسے خفت اٹھانا پڑ رہی ہے۔ دونوں ایوانوں میں اکثریت نہ ہو تو حکومت 100 دن میں صرف رسوا ہی ہوسکتی ہے، سابق وزیراعظم کو قومی اسمبلی کے بیان سے انحراف کا مشورہ بالکل قطری خط کے مشورے جیسا ہے، نواز شریف نے پہلے ذرائع آمدن بتائے اب راہ فرار اختیار کر رہے ہیں ان کے بیانات کے بعد ان کا بچنا مشکل ہے، میں کسی کے جیل جانے پر خوش نہیں تاہم لگتا ہے العزیزیہ کیس میں نواز شریف کو جیل ہو جائیگی۔ نواز شریف نے اسمبلی فلور پر اقبالی بیان دیا تھا اور عدالت میں کہا انہیں آرٹیکل 66کے تحت استثنا حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف نے اسمبلی فلور پر جھوٹ بولا تھا تو عدالت میں بھی اپنے جھوٹ پر قائم رہیں، حکومت کو تنقید کو نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے 100روزہ پلان کو شور شرابہ قرار دیا اور کہا کہ 100روز میں اہداف حاصل کرنے کا دعویٰ کر کے پی ٹی آئی نے بونگی ماری کوئی بھی حکومت 100روز کے دوران اہداف حاصل نہیں کر سکتی، 100روز میں اہداف صرف صدارتی نظام حکومت میں حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ نیشن رپورٹ کے مطابق 2 بڑی اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے حکومت کے سو روزہ پلان پر شدید تنقید کی ہے۔

مریم اورنگزیب

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...