جمہوریت نام کی رہ گئی میرا بس چلے تو حکومت کو ایک دن بھی چلنے نہ دوں : فضل الرحمن

سکھر (حسیب شیخ +نوائے وقت رپورٹ) سکھر میں ایم ایم اے نے تحفظ ختم نبوت ملین مارچ نکالا۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں جمہوریت نام کی رہ گئی ہے۔ حکمران کسی بھی طور پر قوم کے نمائندے نہیں۔ ہم پاکستان کو امریکہ اور مغرب کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔ پاکستان اقتصادی طور پر غلام بن چکا ہے۔ پاکستان عالمی مالیاتی اداروں کا بھی غلام بن گیا ہے۔ ہم ریاست کے خلاف بات نہیں کر رہے۔ تم جس طرف لے جا رہے ہو وہ ریاست کا راستہ نہیں۔ افغانستان، عراق اور لیبیا سے سبق حاصل کرو۔ کیوں تمہیں پاکستان کے مستقبل پر رحم نہیں آتا۔ کٹھ پتلی کو پاکستان پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔ میرا بس چلے تو اس حکومت کو ایک دن بھی چلنے نہیں دوں، وزیراعظم کہتے ہیں لیڈر وہی ہوتا ہے جو یو ٹرن لیتا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کیوں ہمیں پاکستان کے مستقبل پر رحم نہیں آتا۔ اس ملک کی اصل آزادی وہی ہے جب ہم اپنے فیصلے آزاد قوم کی طرح کرسکیں۔ تمہاری وضاحتیں ناکافی ہیں۔ ناقابل قبول وضاحتیں ہیں۔ دینی مدارس نے ملک کو افغانستان بننے سے بچایا ہے۔

فضل الرحمن

ای پیپر دی نیشن