آبی بحران پاکستانی معیشت کے لئے بڑا خطرہ، بْری حکمرانی، مہنگارئی بھی مسائل ہیں: ورلڈ اکنامک فورم

لندن (نیٹ نیوز) آنے والی دہائی میں پانی کا بحران پاکستانی معیشت کیلئے سب سے بڑاخطرہ ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں بھارت‘ نیپال‘ پاکستان اور سری لنکا کی معیشت کو 10 بڑے خطرات کا سامنا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق بری حکمرانی‘ مہنگائی‘ کالے قانون اور بیروزگاری بڑے مسائل ہونگے جبکہ سائبر حملے‘ ضروری انفراسٹرکچر کی کمی اور توانائی بحران بھی مسائل میں شامل ہونگے۔ بڑے پیمانے پر ایک جگہ سے دوسری جگہ ہجرت ایک اہم مسئلہ ہوگا۔ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں بھی جنوبی ایشیا کی معیشت کیلئے بڑا مسئلہ ہونگی۔ رپورٹ میں کہا گیا پاکستان کیلئے دہشت گردی ایک چیلنج رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...