کوہاٹ(این این آئی) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے ’سانحہءکلایا‘ مذہبی ہم آہنگی کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنانے پر زوردیا ہے۔ وہ اتوار کے روز قبائلی ضلع اورکزئی کے صدرمقام کلایا پہنچنے پر دربار امام بارگاہ میں جمعہ کے روز ہونے والے خودکش بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران مختصر گفتگو کررہے تھے۔ا±نہوں نے کہا کہ ملک میںعدم استحکام پیدا کرنے والے مٹھی بھر ملک دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔وزیرمملکت نے شہداءکے لواحقین سے اظہارہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی اور کہا وہ شہداءکے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ا±نہوں نے لواحقین کے لئے مالی امداد کا اعلان بھی کیا اور علاقے میں صحت ‘ تعلیم کا معیار بہتربنانے سمیت بے روزگاری کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھانے کا بھی اعلان کیا۔وزیرمملکت نے کلایا بازار میں جائے وقوعہ کا معائنہ بھی کیا جہاں خودکش بم دھماکے میں 33قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔ قبل ازیں ضلع اورکزئی کے ہیڈکوارٹر کلایا پہنچنے پر تمام مکاتب فکر نے وزیر مملکت کا پرجوش استقبال کیا۔بعدازاں وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر کوہاٹ پہنچے جہاں شہریار آفریدی نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرہسپتال کوہاٹ میں زیر علاج زخمیوں سے ملاقات کی اور سانحہ کلایا میںزخمی افرادکی عیادت کی۔اس موقع پر ا±نہوں نے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ زخمیوں کی نگہداشت میں کوئی کسرا±ٹھانہ رکھی جائے اور زیرعلاج تمام زخمی افراد کو تمام سہولیات مہیاکی جائیں۔واضح رہے کہ کسی وزیرمملکت برائے داخلہ کا قبائلی ضلع کا یہ پہلا دورہ ہے۔
شہریار آفریدی