انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے ذیلی کمیٹی کا تیسرا اجلاس 28نومبر کو ہو گا

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا تیسرا اجلاس 28نومبر کو ہو گا، جس میں حکومتی ارکان پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز سے متعلق اپنی تجاویز تحریری طور پر دیں گے،صدارت شفقت محمود کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں نوید قمر ، میر حاصل خان بزنجو ، رانا ثنا ء اللہ ، فواد چوہدری ، مولانا عبدالواسع ، محمد علی خان سیف اور سرفراز بگٹی شامل ہیں ، ذیلی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی طرف سے اپنے ٹی او آرز تحریری طور پرپیش کر دیئے گئے تھے۔
تیسرا اجلاس

ای پیپر دی نیشن