بلوچستان میں موسم سرد، زیارت میں درجہ حرارت نقطہ انجماد پر پہنچ گیا

کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے، صوبے کے سرد ترین مقام قلات اور زیارت میں درجہ حرارت نقطہ انجماد پر پہنچ گیا۔صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان کے اکثر مقامات پر موسم بتدریج خشک اور سرد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت اور قلات میں درجہ حرارت صفر تک پہنچ گیا۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کوئٹہ، گوادر اور تربت میں ایک، خضدار اور بارکھان 2، سبی 11 اور ژوب میں 5، نوکنڈی اور لسبیلہ میں بھی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن