3500 سال پرانے اہرام مصر سے ملنے والے خزانوں کی نمائش

قاہرہ(این این آئی) مصر کے شہر لکسور میں اساسیف نامی وادی میں 3500 سال پرانے اہرام مصر کی دریافت ہوئی ہے جس سے ملنے والے خزانوں کو نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ دو حنوط شدہ لاشوں (ممی) کے کفن ملے،اس کے علاوہ وہاں سے اس ٹیم کو ایک ہزار کے قریب پرانے مجسمے بھی ملے،غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق فرانس کی سٹراس بورگ یونی ورسٹی کے آثار قدیمہ کی کھوج لگانے والے ایک مشن نے مصر کے شہر لکسور میں اساسیف نامی وادی میں اس اہرام مصر کو دریافت کیا ہے،تقریباً 3500 سال پرانے اہرام مصر سے ملنے والے خزانوں کو اب نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے،اس اہرام مصر سے ٹیم کو دو حنوط شدہ لاشوں (ممی) کے کفن ملے،اس کے علاوہ وہاں سے اس ٹیم کو ایک ہزار کے قریب پرانے مجسمے بھی ملے،تحقیق کے مطابق یہ اہرام مصر 1550 قبل مسیح سے 1300 قبل مسیح کے درمیان تعمیر ہوا تھا، فرانسیسی ٹیم اس سال مارچ سے اس مقام پر کام کر رہی تھی۔

ای پیپر دی نیشن