حجرہ شاہ مقیم ( این این آئی)الیکشن کمشن نے بلدیاتی اداروں میں خالی نشستوں پرضمنی الیکشن کا اعلان کر کے باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا،ضلع اوکاڑہ میں پانچ نشستوں پر الیکشن ہوگا۔ ضلع اوکاڑہ میں خالی ہونے والی پانچ جنرل ممبران کی نشستوں جن میںوارڈ نمبر دو میونسپل کمیٹی حجرہ شاہ مقیم ،وارڈ نمبر چھ میونسپل کمیٹی بصیر پور،وارڈ نمبر دو یونین کونسل 115پھلاں تولی کلاں ،وارڈ نمبر پانچ یونین کونسل نمبر 80 بھگوان پورہ شامل ہیںکے کاغذات نامزدگی 29اور 30نومبر کو ریٹرننگ آفیسر محمد افضل زاہد چوہدری کے دفتر میں جمع کروائے جائیں گے جبکہ جنرل ممبر وارڈ نمبر 20میونسپل کمیٹی اوکاڑہ کے لیے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر ڈی ای او ایجوکیشن ایلیمنٹری میل اوکاڑہ کے دفتر میں جمع کروائے جائیں گے۔